
وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے چوہدری شجاعت کو الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ق کا صدر برقرار رکھنے کے فیصلے پر مبارک باد پیش کردی۔
جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کو فتح مبارک ہو۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین سے پاکستان مسلم لیگ ق چھیننے کے فسطائی ذہن کو شکست ہوئی ہے۔ لیکشن کمیشن کا آرڈر پیغام ہے کہ فیصلے آئین اور قانون کی روشنی میں ہوں گے۔
انہوں نی مزید کہا کہ اب ہر کام آئین اور قانون کے مطابق ہو گا۔



