پاکستان
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص نظر آتش

کراچی کے علاقے شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے پر مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو جلادیا گیا۔
کراچی میں 35 سالہ شہزاد کو ڈکیتی مزاحمت پر جلاگیا۔
پولیس کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیر شاہ پر رینجرز اہلکاروں کے پاس ایک شخص زخمی حالت میں پہنچا جس نے دعویٰ کیا کہ اسے ڈکیتی مزاحمت پر پیٹرول چھڑک کر جلایا گیا ہے۔
اس حوالے سے شہزاد کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ وہ نشے کا عادی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے
مزید تفصیلات کے مطابق زخمی شخص سول ہسپتال میں زیراعلاج ہے جبکہ اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔



