
پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔
انتظامیہ لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں خون کی اشد ضرورت ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ خون کے زیادہ سے زیادہ عطیات دیے جائیں۔
اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ اب تک 70 زخمی افراد کو اسپتال لایا جا چکا ہے جبکہ دو پولیس اہلکاروں کی شہادت ہو چکی ہے۔



