اہم خبریںپاکستان

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کی جانب سے کرائے میں 10 فیصد اضافہ

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرائے 10 فیصد بڑھا تے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم برباد کر دیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن  نے کرائے میں 10 فیصد اضافے کے فیصلے کا اعلان  اجلاس میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے کرایے میں  100روپے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے گوجرانوالہ 50، پشاور 200، صادق آباد کے کرائے میں 200 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی کے  کرایے میں 6 سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائی ہوئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کردیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزرشتہ روز فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button