
جوڈیشل ایکٹیو ازم پینل کے وکیل اظہر صدیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ کے برعکس ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دیا جائے۔



