پاکستانعلاقائی خبریں

مری میں شدید برف باری،مکینوں کو بجلی کی بندش کا سامنا۔

ملکہ کوہسار مری میں رات گئے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، خراب موسم کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا جاری ۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری رات سے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہے جبکہ صبح سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق شدید برفباری کے  باعث مری اور گردونواح میں لائنوں میں پانی جم گیا ہے جس کی وجہ  مکینوں  کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

انتظامیہ نے بتایا  کہ مری سے ایبٹ آباد، گلیات کی طرف سنی بینک چوک ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام برفباری رکنےکہ بعد شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button