پاکستان

کراچی میں پولیس مقابلہ ، گرفتار ملزمان نے ہوشربا انکشافات کردیئے

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 28 جنوری 2023

رضویہ سوسائٹی پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہوشربا انکشافات

آج صبح رضویہ سوسائٹی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا

پولیس مقابلہ جہانگیر آباد کباڑی مارکیٹ کے سامنے ہوا تھا جس میں دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا

گرفتار ملزمان کی شناخت فرمان خان عرف تور عرف منّا عرف پٹھان ولد فیض محمد خان (زخمی) اور شاہزیب عرف زیبو ولد مبارک علی شاہ کے ناموں سے ہوئی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 عدد 30 بور پسٹل بمعہ لوڈ میگزین، 4 عدد چھینے ہوئے موبائل فون اور 1 عدد 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئے

ملزم فرمان کا سابقہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا جو کہ اس سے قبل ڈکیتی، چوری، چھینا جھپٹی سمیت منشیات کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے

ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ 43/2023 پہلے سے درج ہے

گرفتار ملزمان نے بتایا کہ پولیس اور رینجرز کے چھاپے کے ڈر سے ملزمان گھر میں نہیں رکتے اور رکشے یا ندی کنارہ سوتے ہیں

ملزمان منشیات کا استعمال بھی کرتے ہیں اور واردات کے وقت نشے میں ہوتے ہیں

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button