پاکستان

پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کا بیان سامنے آگیا

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں کے اضافے کی خبروں کو سختی سے رد کردیا ہے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ پٹرول ڈیزل قیمتوں کی قیاس آرائیاں غلط ہیں، ابلاغ عامہ میں گمراہ کن قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، مفاد عامہ میں غلط قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے اور پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی افواہیں اڑی ہوئی ہیں۔
قرض فراہم کرنے کےلیے آئی ایم ایف کی سخت شرائط کو اس اضافے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button