اہم خبریںپاکستان

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے فواد چوہدری جو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سوا تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کےبعد جوڈیشل مجسٹریٹ ان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

پولیس نے سیشن عدالت کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت ان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں فواد چوہدری کے کیس کی سماعت جاری ہے جس میں ان کے وکیل بابر اعوان دلائل دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button