پاکستانعلاقائی خبریں

بجلی کی بندش سے پریشان چنیسر گوٹھ کے مکینوں کا کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا

کراچی کے علاقے محمود آباد اور اطراف کی آبادیوں میں بجلی کی بندش کے خلاف کالا پُل پر احتجاج کرنے والے مکینوں نے رات گئے کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کر کے دھاوا بول دیا۔

کچھ علاقوں کی بجلی بحال ہونے پر کالا پُل سے مظاہرین منتشر ہوگئے تاہم چنیسر گوٹھ میں بجلی کی عدم فراہمی پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ 200 سے 250 کے قریب افراد محمود آباد گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے۔

تفصیلات کے مطابق  الیکٹرک حکام نے اپنے عملے کو گرڈ اسٹیشن جانے سے منع کرتے ہوئے انہیں فون پر طلب کر کے مذاکرات کے لیے کہا جاتا رہا۔

مزید تفصیلات کے مطابق  2  گھنٹے تک مشتعل افراد گرڈ اسٹیشن کے کنٹرول روم میں جا کر بجلی ازخود بحال کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے جبکہ سندھ رینجرز اور پولیس بھی موقع پر موجود رہی۔

بعد ازاں رینجرز اور پولیس حکام نے مذاکرات کر کے چنیسر گوٹھ کی بجلی بحال کرائی جس پر تمام افراد پُرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button