پاکستانعلاقائی خبریں
ملک میں آج سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بونداباندی اور دو روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں پہاڑوں پر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمۂ موسمیات نے بارش کا سبب بننے والا مغربی ہواؤں کے سلسلے میں آج سے بلوچستان میں داخل ہونے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ہرنائی، قلات، خضدار، چمن، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ،پیشن ، خانوزئی ، مسلم باغ، دالبندین،نوکنڈی ،تربت پنجگور میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔
مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے نے 28 اور 29 جنوری کو شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہےجبکہ چاغی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہلکی ہلکی بارش کی سبب پاک افغان سرحدی علاقہ براپچہ میں سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔



