
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سے رابطہ کر کے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ فواد چوہدری ایک زیرک سیاستدان ہیں اور عمران خان کے اہم کھلاڑیوں میں سے 1 ہیں جس پر حبا فواد چوہدری نے مشکل وقت پر پرویز الٰہی کی طرف سے اظہارِ یکجتی پر شکریہ ادا کیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی کو بھی فون کر کے اپنے بیان پر معذرت کی تھی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے فواد چوہدری کو دیر سے گرفتار کرنے اور اسمبلیاں ٹوٹنے کا زمدار ٹھراتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیئے تھے۔



