
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی پر مبارک باد دے دی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عتیقہ اوڈھو نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم دیوداس کے سیٹ پر لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شاہ رخ خان بہت عاجز و شائستہ مزاج انسان ہیں جو سب کی فکر اور خیال رکھتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر ان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اپنے خاندان سے رابطے میں ہیں۔
View this post on Instagram
تفصیلات کے مطابق انہوں نے فلم کی شاندار کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو مبارک دی۔
مزید تفصیلات کے مطابق عتیقہ اوڈھو نے سیاسی وجوہات کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تناؤ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش ایسا نہ ہوتا اور دونوں ممالک کے فنکار باہمی تعاون سے ایک ساتھ مل کر کام کرتے کیونکہ یقینی طور پر مل کر کام کرنے میں عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ شائقین کی توجہ حاصل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل ماہرہ خان نے بھی فلم پٹھان کی کامیابی پر 5 سال قبل ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے فلم رئیس کے سیٹ سے شاہ رخ خان کے ہمراہ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ’5 سال قبل مئی پٹھان‘ کہا تھا جبکہ فلم 25 جنوری کو ریلیزہوئی تھی اور محض 2 دن میں 220 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔



