
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔
پولیس کی جانب سے مورخہ 28 جنوری ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کی گئی۔ دائر کی گئی درخواست میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، سیشن جج نے پولیس کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 27 جنوری کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روز کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔



