پاکستان
کراچی میں سردی کی شدت میں کمی امکان

کراچی میں سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے 36 گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیاتی کے تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا تھا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے اور سرد ہواؤں کا رخ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت بڑھ کر 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہےجبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کسی کولڈ ویو کا امکان نہیں۔
مزید تفصیلات کے مطابق کراچی کے شمال اور مغربی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دن راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔



