اہم خبریںپاکستان

کراچی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلیے خوشخبری،گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح ہوگیا

وزیراعظم نے مارگلہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد پرگرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے سعد رفیق کے ہمراہ گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا  افتتاح کرنے کے بعد سہولیات کا جائزہ لیا

تفصیلات کے مطابق گرین لائن ایکسپریس ٹرین اسلام آباد سے کراچی براستہ پاکستان ریلویز مین لائن ون پیسنجر سروس مہیا کرے گی، ٹرین سروس راولپنڈی، چکلالہ ،لاہور، خانیوال ،بہاولپور ، روہڑی ،حیدرآباد اور ڈرگ روڈ ریلویز اسٹیشنز پر رکے گی۔

مزید تفصیلات کے مطابق گرین لائن آج اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گی، ٹرین چین کی نئی بوگیوں سے آراستہ ہے، جس میں معیاری کھانے، بیڈ، وائی فائی اور انفوٹینمنٹ کی سہولیات مفت میسر ہونگی جبکہ خواتین کیلیے الگ سیٹوں کا  انتظام کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button