پاکستانصحت

پاکستان کے شہرمیرپورخاص میں ایڈز کے کیسیز کی تعداد 6800 ہوگئی

میرپورخاص میں آلودہ سرنج اورغیرمحفوظ انتقال خون کے سبب ایڈز کے پھیلاؤ میں اضافہ ہونے لگا۔

ایڈز کنٹرول سندھ کی سالانہ رپورٹ 2021,22 کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی کے 19ہزار 7سو 66مریض رجسٹرڈ ہیں جن میں میرپورخاص کی خواتین کی تعداد تین ہزار چار سو پچیس ہے۔

تفصیلات کے  مطابق خون کی منتقلی کی وجہ سے دو ہزار  پچیس افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں  جن میں میرپورخاص کے نشہ کرنے والے افراد بھی  شامل ہیں جو کہ استعمال شدہ سرنج کو کئی بار استعمال کرتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے  مطابق حجاموں کی دکانوں پر استعمال شدہ بلیڈ اور تولیا کئی بار استعمال کرنا بھی ایڈز کے مرض میں اضافے کی وجہ بتائی گئی ہے‘اس کے علاوہ میرپورخاص میں عطائی ڈاکٹر اور زچگی کرنے والی ماسیاں بھی ایڈز کے پھیلا کا سبب بن رہی ہیں ۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button