پاکستان

وزیر اعظم پا کستان کی طرف سے محسن نقوی کو مبارک باد

وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کردی

شہبازشریف نے   امید ظاہر کرتے ہوئے کہا   کہ محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری پوری کرینگے اور شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے تمام  تقاضے پورے ہوں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ کے تقررکا فیصلہ کیا جس کا بطور صدر مسلم لیگ (ن) خیر مقدم کرتا ہوں۔

 نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ وہ اس آئینی وعوامی فرض میں بطریق احسن کامیاب ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button