پاکستان

جماعت اسلامی کے وفد کی علی زیدی سے ملاقات

میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کے لیے جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچ گیا۔

جماعت اسلامی کا وفد حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پی ٹی آئی سیکریٹریٹ آفس پہنچا، جماعت اسلامی کے وفد میں ڈاکٹر اسامہ، مسلم پرویز اور سلیم اظہر شامل ہیں۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے جماعت اسلامی کے وفد کا استقبال کیا جس کے بعد پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے۔

پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر علی زیدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر رہنماؤں میں جنرل سیکریٹری سندھ مبین جتوئی اور بلال غفار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے وفد نے جماعت اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا تھا اور میئر کراچی کے معاملے پر بات چیت کی تھی۔

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی کا کہنا تھا ہماری پہلے روز سے کوشش ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کام کریں، میئر شپ کا معاملہ بات چیت کے ذریعے سے حل ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کا مؤقف ہے کہ ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو شکست میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جب تک ہماری نشستیں ہمیں واپس نہیں کی جاتیں تو اس وقت تک بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button