
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی تمام دوستوں اور اعلیٰ شخصیات سے اگلے ماہ شروع ہونے والے پی ایس ایل میچوں کے لیے مفت ٹکٹس نہ مانگنے کی درخواست
نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دوستوں اور اعلیٰ حکام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے انتخاب اور کسی غیر مستحق شخص کو ملازمت یا سہولت فراہم کرنے کے لیے سفارش نہ کی جائے۔
2) I am also requesting friends and high-ups not to do sifarish for selection of any player or coach, etc, or to give employment or facilitation to any undeserving person. PCB competes with top professional organisations in the world and cannot afford to be inefficient.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
انہوں نےٹوئیٹرپرپوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پی سی بی کا آڈٹ کرنے والی قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
انہوں نےمزید لکھا کہ پی سی بی دنیا کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تنظیموں سے مقابلہ کرتا ہے اور ناکارہ ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔



