
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچز کے لیے امریکا کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ امریکا کے شہر فلوریڈا میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کوآئی سی سی کی جانب سے میچز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کا وفد دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لینے کے لیئے امریکہ کا دورہ کرے گا۔
اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر اتل رائے نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو امریکا میں کراؤڈ کی بہت سپورٹ ہے جس کی وجہ سے انہیں امریکا میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے۔
یاد رہے کہ جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔



