عمران خان پر تنقید کرنا قاسم علی شاہ کو مہنگا پڑگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر تنقید سے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی ریٹنگ بہت زیادہ گر گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ کو مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر تنقید کرنے کی وجہ سے قاسم علی شاہ کو آڑھے ہاتھوں لیا۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن جس کی گوگل پر ریٹنگ 4.3 تھی عمران خان پر تنقید کے بعد تیزی سے کم ہو کر 1.1 پر آ گئی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قاسم علی شاہ ٹرینڈ بن گیا۔
عمران خان پر تنقید سے قبل موٹیویشنل اسپیکر کو یوٹیوب پر 35 لاکھ اور فیس بُک پر 34 لاکھ سے زائد افراد فالو کرتے تھے لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل پلیٹ پلیٹ فارمز پر قاسم علی شاہ کو ان سبسکرائب اور ان فالو کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد ان کی ریٹنگ پر تیزی سی کمی آئی جس سلسلہ تاحال جاری ہے۔
واضح رہے کہ قاسم علی شاہ نے گزشتہ دنوں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور مختلف سوالات کیے اور کہا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دینے کا وعدہ کر دیا ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد قاسم علی شاہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جس کے بعد انہوں نے ایک انٹرویو دیا جس میں عمران خان اور شہباز شریف سے متعلق اپنی رائے دی۔
قاسم علی شاہ صاحب کو میاں شہباز شریف کے رویے میں لچک نظر آئی.سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین کے خون اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے داغ نظر نہ آئے.ان موصوف کہ مطابق یہ قتل کرپشن منی لانڈرنگ وغیرہ کہ فیصلے روز قیامت پر چھوڑ دو !!#WrongNumber pic.twitter.com/VaBqYRseYf
— Sameer Khan (@sam_k777) January 14, 2023
قاسم علی شاہ نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کی۔ انہوں ںے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف میں بہت زیادہ لچک دیکھی ہے جبکہ عمران خان چاہتے ہیں جو فیصلے قیامت کے روز ہونے ہیں وہ دنیا میں ہی ہو جائیں۔
عمران خان پر تنقید اور شہباز شریف کے لیے نرم گوشہ کے الفاظ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے حامیوں نے قاسم علی شاہ کو “نیا رانگ نمبر” کا لقب سے دے ڈالا۔
سوشل میڈیا پر کڑی تنقید دیکھ کر قاسم علی شاہ نے اپنی کچھ وضاحتی ویڈیوز بھی جاری کیں لیکن وہ کارآمد ثابت نہیں ہوئیں اور پی ٹی آئی کے کارکنان نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا بائیکاٹ کر دیا۔
*#قاسم_علی_شاہ_کا_سوفٹ_ویئر_اپڈیٹ_ہوگیا*
*عمران_خان میرےاستاد ہیں وہ میرےلیڈرہیں،وہ پوری قوم کےلیڈر ہیں،خان صاحب مرشد ہیں۔ #قاسم_علی_شاہ* pic.twitter.com/CSMf7iU5zr— Kamran Zafar (@KamranZ78286045) January 15, 2023
قاسم علی شاہ پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو ان کے عمران خان پر تنقید کی پرانی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئیں۔ جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ اس زمانے میں بھی اگر آپ خواب نہ دیکھیں تو یہ جرم ہے۔



