پاکستان

شہباز شریف کے بھارت سے متعلق بیان پر وزیراعظم ہاؤس نے وضاحت جاری کردی

وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے انٹرویو سے متعلق وضاحت پش کردی گئی ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے چاہیے، بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے، بات چیت تبھی ہوسکتی ہے جب بھارت پانچ اگست دو ہزار اُنیس کے غیرقانونی اقدام کو واپس لے۔

وضاحت میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے اس اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

قبل ازیں عرب میڈیا العربیہ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کیلئے تیار ہیں، بھارتی قیادت ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر تمام دیرینہ تنازعات حل کرے، ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے اپنے وسائل غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے خرچ کر سکیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت 5 اگست 2019 کا یکطرفہ غیر قانونی اقدام واپس لے،پاکستان اور بھارت کے درمیان تین جنگیں ہو چکی ہیں،ان جنگوں کے نتائج مزید غربت، بے روزگاری اور لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں ابتری کے طور پر سامنے آئے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کے درمیان پاکستان ایک پل ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button