
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا قانون منظور کرلیا۔
توہین صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین روکنے کا بل 2022 جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔نئے قانون کے تحت توہین صحابہ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی۔ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔
نئے قانون کے تحت صحابہؓ و اہلبیتؓ عظام اور امہات المومنینؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔



