پاکستان
کراچی میں مزید سردی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو مزید سخت سردی سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 21 یا 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے، اس دوران شہر قائد کا درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں رہے گا۔
ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہے گی، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے باعث ہوگا۔
اس دوران کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج بروز منگل 17 جنوری کو شہر کا درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 32 رہا۔



