کراچی:170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قےاورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم زبیر خان کو گر فتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا چوری کا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی 170 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے جس میں ملزم نے 250 سے زائد موبائل فونز اور 5 لاکھ سے زائد نقدی چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے جنوری 2023 کواپنے ساتھیوں کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزمان کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کوبمعہ مسروقہ موٹر سائیکل مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



