پاکستان
سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشاور: سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار روم میں پیش آیا جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لطیف آفریدی کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس نے لطیف آفریدی کے فائرنگ سے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینئر وکیل پر فائرنگ کے والے شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔



