خواجہ سعد رفیق سیاست سے مایوس کیوں ؟

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے اتنا زیادہ دلبرداشتہ ہو گیا ہوں کہ کچھ بھی بننا پسند نہیں کرنا چاہتا۔
ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست تو آخری دم تک کروں گا لیکن یہ جو چیچک زدہ جمہوریت ہے میں اس سے بالکل بھی مطمئن نہیں ہوں۔
پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت کی وجہ خاندانی سیاست ہے جس کی وجہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔
پاکستان کی چیچک زدہ جمہوریت سے ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ اسکی وجہ خاندانی سیاست، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اور نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔ pic.twitter.com/tjTFySbJqs
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) January 15, 2023
انہوں نے کہا کہ اس چیچک زدہ جمہوریت میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے اور پھر اس میں نظریہ ضرورت کے تحت فیصلے دینے والے جج ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان خرابیوں کے ہوتے ہوئے پاکستان تو ترقی نہیں کر سکتا۔



