کیا آپکو معلوم ہے پولنگ ایجنٹ کی کیا کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟

ایک پولنگ ایجنٹ کسی پولنگ اسٹیشن میں امیدوار کی آنکھوں اور کانوںکا کام سر انجام دیتاہے۔پولنگ ایجنٹ کی ذمہ داریاں مندرجہ ذیل ہیں۔
1) اسٹیشن پر موجود بکسوں کو گننا۔
2) بکسوں کو اندر سے چیک کرنا۔
3) بکسوں کے سیل چیک کرنا۔
4) بلٹو پیپر کا نمبر لکھنا۔
5) آنے جانے کا راستہ دیکھنا۔
6) پولنگ سٹاف پر کھڑی نظر رکھنا۔
7) مشکوک آدمی کا شناختی کارڈ دیکھنا، اصلی شناختی کارڈ کو چیک کرنا، غلط نام والے ووٹر کو واپس کرنا۔
9) خاص کر کھانے کے وقت کھڑی نظر رکھنا۔
10) اگر کوئی غلط ووٹ پول کررہا ہے تو بروقت پریزائنڈنگ آفیسر کو مطلع کرنا۔
11) ہر صورت میں اپنی سیٹ نہ چھوڑنا۔
12) اگر خدانخواستہ کوئی گڑبڑ ہوجائے اور کچھ وقت کے لئے پولنگ بند ہو جائے، تو وقت پورا ہونے پر گنتی کے لئے دستخط نہ کرنا۔
13) گنتی سے پہلے ایک ایک بکس کے سیل چیک کرنا۔
14) گنتی کے وقت سٹمپ چیک کرنا۔
15) جب گنتی ختم ہو جائے تو بیلٹ پیپر اور ووٹر پرچی کو چیک کرنا کہ آیا وہ آپس میں برابر ہیں یا کہ نہیں۔
16) گنتی ختم ہونے پر پریزائیڈنگ آفیسر سے اصلی کاپی وصول کرنا..!!



