اہم خبریںپاکستان

انتخابات میں تاخیر پاکستان کے مفاد میں نہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے سمری پر دستخط نہ کئے توآج رات 10 بجے اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر گورنر اسمبلی کی تحلیل کا اعلامیہ جاری نہیں کرتے تو رات دس بجے کے لگ بھگ اسمبلی ازخود تحلیل ہو جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو چاہیے کہ عوام سے منہ چھپانے اور بھاگنے کی بجائے انتخابات میں مقابلہ کرے، باقی اسمبلیاں تحلیل کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں، انتخابات میں تاخیر پاکستان کے مفاد میں نہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کو مسلسل سبوتاژ کرنے کی کوشششیں کی جا رہی ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ دباؤ کے باوجود انھوں نے تفتیش کو آگے بڑھایا، اس حملے کے واقعات اور ملزمان کا سب کو ہی پتہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی تباہی کے بعد رجیم چینج کا سب سے بڑا کارنامہ دہشت گردی کے عفریت کا دوبارہ اٹھنا ہے، ان 9 ماہ میں 300کے قریب لوگ شہید ہوئے ہیں اور زخمیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے، یہ سب جنگ کے بعد افغانستان کے استحکام کی تحریک انصاف کی پالیسی بدلنے کا نتیجہ ہے،اللہٰ شہیدوں کو غریق رحمت کرے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button