اہم خبریںپاکستان

انحراف کرنے والے پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی شروع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے دوران غیرحاضر رہنے والی مومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ کو شوکاز نوٹس  جاری کردیے گئے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں۔

شوکاز نوٹس میں دونوں ارکان کیخلاف  آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نےبطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی پالیسی سے انحراف کیا، 14 جنوری کو پارٹی چیئرمین کے روبرو حاضر ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button