پاکستان

پیپلز الیکٹرک بس سروس کے آپریشنز کا آغاز آج سے کیا جائے گا۔ شرجیل انعام میمن

کراچي ايئرپورٹ جانے والے مسافر بھی الیکٹرک بس سروس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لئے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔

سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کراچی کے شہریوں کے لئے پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا پہلا روٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہمیشہ کی ہمیشہ ترقی، اور خوشحالی پر مرکوز ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بس سروس کا آغاز ٹینک چوک جناح ایونیو ملیر کنٹونمنٹ سے سی ویو براستہ کراچی ایئرپورٹ، شارع فیصل، ایف ٹی سی، کورنگی روڈ،خیابان اتحاد سے کلاک ٹاور تک کراچی کے عوام کو سروس فراہم کرے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بس کا کرایہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ 50 روپے تک ہوگاکراچی کے شہریوں کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button