
کراچی کے امیر نعیم الرحمان نے آج 13 جنوری کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موؤمنٹ ( ایم کیو ایم ) عوام سے خوفزدہ ہیں، الیکشن کمیشن خط کو بنیاد بنا کر الیکشن ملتوی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر سوموٹو لیکر انتخابات کو یقینی بنائے، الیکشن کمیشن خط کو واپس پھینک کر الیکشن کو یقینی بنائے۔ اس موقع پر انہوں نے آج بروز جمعہ 13 جنوری کو دن تین بجے الیکشن کمیشن کے آفس کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا۔
کراچی کے امیر نے کہا کہ کراچی سے محبت کرنے والے تمام افراد آج گھروں سے نکلیں اور الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مختلف حصوں میں دھرنے دے سکتے ہیں، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔



