
کراچی کےصارفین کے لیے یونٹ بجلی7 روپے 43 پیسےسستی کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے جو نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ بجلی سستی ہونے کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہونےکا امکان ہے جس کےبعد کراچی کے صارفین کو دسمبر کے بلوں میں بڑا ریلیف مل جائے گا۔



