
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کے معاملے عمران خان اور اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری کو ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین قرار دے دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے منگل (10 جنوری 2023) کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنےکا فیصلہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی تاریخ 17 جنوری تھی جس کو رولز کے خلاف آج مقرر کرکے فیصلہ دیا گیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کے ممبران کاایک اور جانبدارنہ فیصلہ ہے، اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔



