پاکستان
تحریک انصاف کا ایک اور یو ٹرن

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست واپس لے لی۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت درخواست واپس لے لی ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئینی ادارے کے سربراہ کے خلاف درخواست پر اعتراضات اٹھایا تھا، جس پر پی ٹی آئی نے رجسٹرار آفس سے ہی توہین عدالت کی درخواست واپس لے لی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن کو حکم دیا تھا کہ 31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں، تاہم الیکشن کمیشن نے وقت کی قلت کا عذر پیش کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے تھے اور عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔
تحریک انصاف کی جانب سے 31 دسمبر کو الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔



