مونس الہی کے دوست کو اغوا کرنے کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دوست کو لاہور میں سیاہ ویگو نے اٹھا لیا۔
مونس الہیٰ نے ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ روز لاہورمیں میرے ایک دوست کودو کالی ویگو میں سوار افراد نے اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھا رہے ہیں کہ انہوں نے نہیں اٹھایا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن بعد انکے دوست کو ایف آئی اے کے پاس پہنچادیا جائے گا۔
کل میرے ایک دوست کو 2 کالے ویگو میں کچھ لوگوں نے لاہور میں اٹھا لیا۔ ایف آئی اے والے قسمیں کھاتے ہیں ہم نے نہیں اٹھایا ۔اب کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے کو پہنچا دیا جائے گا اور ان کو مجبور کیا جائے گا پرچہ دو ۔ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ pic.twitter.com/HLSed9FkSn
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 7, 2023
مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ ہم نے پی ڈی ایم کے ساتھ نہیں ملنا۔ اب میرے دوست کو کچھ دن بعد اچانک ایف آئی اے پہنچا دیا جائے گا اور انہیں پرچا کاٹنے پر مجبورکیا جائے گا۔



