پاکستان
وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر آج شام اظہار خیال کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج شام کو وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے، اور اس پریس کانفرنس میں وہ ملک کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔
وزیراعظم ملک کے معاشی معاملات اور توانائی کی صورتحال پر بھی بات کریں گے، جب کہ پریس کانفرنس میں سیلابی صورتحال اور پنجاب کے امور پر بھی اظہار خیال ہوگا۔



