اہم خبریںپاکستان

اعظم سواتی کو ضمانت پر رہائی مل گئی

متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کو رہا کردیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز اعظم سواتی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد اعظم سواتی کی رہائی آج عمل میں آئی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ پاک افواج سے متعلق میں وہی کہتا ہوں جو میرا لیڈر کہتا ہے، رجیم چینج سے متعلق میرے کپتان نے بھی کہا تھا فوج بھی میری ملک بھی میرا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جن لوگوں نے میرے اوپر ایف آئی آر کی، انہوں نے ملک کے ہر ادارے کے ختم کردیا ہے، جسٹس عامر فاروق کے فیصلوں پر اپنے کپتان سے ملنے کے بعد بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button