پاکستان

مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان

 حکومت نے توانائی بچت پروگرام کے تحت ملک بھر میں مارکیٹیں ساڑھے 8 اور شادی ہالز رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے بجلی کے استعمال میں 30 فیصد کمی لائے جائے گی، اس منصوبے سے سالانہ 62 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں جس وقت دفاتر مارکیٹیں بند ہوتی ہیں ،پاکستان کی روٹین اس سے مختلف ہے، یہاں مارکیٹیں اور  ریسٹورینٹس ایک دو بجے تک کھلے رہتے ہیں، دفاتر کا بھی یہی حال ہے،  ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے، ہماری عادات و اطور باقی دنیا سے مخلتف ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ یکم فروری سے فلیمنٹ والے بلب تیار نہیں ہوں گے، جو بجلی زیادہ لیتے ہیں، اس سے 22 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

جب کہ تمام سرکاری ادارے بجلی کی بچت کے لیے ایفیشیئنٹ آلات لگائیں گے، اور غیر مؤثر آلات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button