
اومیکرون کو روکنے کے لئے پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے مختلف اداروں سے تفصیلات طلب کرلیں۔
اومیکرون کی پاکستان آمد روکنے کے لئے پاکستان ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے مختلف اداروں سے تفصیلات طلب کرلی ہیں، اس حوالے سے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس، بارڈرہیلتھ سروسز پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ کے لئے تفصیلات کی فراہمی کا مراسلہ تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان اور دیگر اداروں کے حکام کو ارسال کیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مؤثر سرویلنس طریقہ کار، نصب آلات اور تعینات ملازمین و دیگر اقدامات کی تفصیلات دیں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چئیرمین این ڈی ایم کو دی جانے والی بریفنگ میں تمام متعلقہ حکام آن لائن شرکت کرسکتے ہیں۔



