اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے مستقبل پہ تاحال سوالیہ نشان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے مستقبل کے حوالے سے بے یقینی برقرار ہے۔

گزشتہ ماہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسے دستخط کئے بغیر ہی واپس بھجوادیا تھا۔

دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف حکومت اور الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپرز سمیت تمام پولنگ کا سامان فراہم کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button