اہم خبریںپاکستان

کراچی میں ڈبل سواری پرپابندی عائد

کراچی میں سالِ نو کے موقع پر دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر کراچی نے نئے سال  کے جشن کے حوالےس ے سیکیورٹی اقدامات سخت کرتے ہوئے  موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

کمشنر کراچی نے نئے سال کے جشن کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات  کا حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے کے مطابق شہر قائد میں اسلحہ لے کر چلنے  یا نمائش کرنے اور موٹر سائیکل  کی ڈبل سواری پر سخت پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری ہوگیا ہے اور یکم جنوری 2023 کی رات 12 بجے تک برقرار رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button