
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر تھا، اسٹیبلشمنٹ کو پھر خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا، پھر اسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے، سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیو ایم بنا دی گئی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ کراچی میں عشروں آگ خون کا کھیل کھیلا گیا، مشکل سے جان چھوٹی تھی، اب پھر خیال آ رہا ہے تحریک انصاف کو روکنا ہے، پھر خیال آ رہا ہے بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔
کراچی کا شہر روشنیوں کا شہرتھا پھراسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہئے سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئ عشروں آگ خون کا کھیل کھیلا گیا،مشکل سے جان چھوٹی اب پھرخیال آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2022



