اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے بنی گالا جانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں، شبلی فراز

سابق وزیر اعظم عمران خان چند روز میں زمان پارک سے بنی گالا میںواپنی رہائش گاہ واپس جاسکتے ہیں۔

عمران خان نے لاہور سے لانگ مارچ کے آغاز سے چند روز قبل زمان پارک میں اپنے آبائی گھر پہنچے تھے۔

وزیر آباد میں گولی لگنے کے بعد بھی عمان خان شوکت کانم اسپتال سے بنی گالہ جانے کے بجائے زمان پارک میں ہی مقیم رہے تاہم آئندہ چند روز میں ان کی لاہور سے بنی گالہ منتقلہ کا امکان ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کے بنی گالا جانے کے پروگرام کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا التوا تازہ مثال ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے لوگوں کو بلدیاتی انتخابات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگتی ہے اس کے ساتھ عوام نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button