
لاہور ہائیکورٹ نے فرح خان کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرح خان ۔ ان کے شوہر احسن جمیل اورغوثیہ بلڈرز کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
فرح گوگی نے درخواست میں نیب کے نوٹسز کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ نیب بد نیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کررہا ہے، نیب کے پاس پرائیویٹ کاروبار میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بار بار نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔



