
موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر اور سیکیورٹی خدشات کے باعث وفاقی دارالحکومت میں نئے سیکیورٹی پلان کا اطلاق شروع کردیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ ہوگی۔ میٹرو بس سروس کے مسافروں کی بھی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
ترجمان نے شہریوں سے اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی درخواست کی ہے۔ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری نمبر پلیٹس استعمال کی جائیں۔ کرایہ داروں، ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں۔



