پاکستان

کراچی میں رات کے وقت درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

  شہر قائد آج سے سردی کی شدید لہر کی لپیٹ میں رہے گا، موسمیاتی تجزیہ کار

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے کچھ علاقوں میں رات کے وقت  درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جانے کا خدشہ ہے۔

جبکہ دن میں درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

جب کہ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 8 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی کے علاقے ملیر، سرجانی اور گلشنِ معمار میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے اکثر علاقوں میں پارا 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے اور بالائی سندھ میں دھند کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button