پاکستان

اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم کراچی سے گر فتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے گولیمار سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد کاشف کائی عرف علی کو گر فتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 30بور پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں گارڈن، ڈیفنس اور طارق روڈ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button