شمالی بلوچستان میں ٹھنڈ بڑھتے ہی شہرِ قائد کو بھی سردہواءوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
تھرتھرانے والی سردی آتے ہی شہریوں نے گرم کپٹرے نکال لیے، کراچی کے متعدد علاقوں میں رات موجودہ سیزن کی سرد ترین رات رہی۔
شہر قائد میں صبح صادق کے وقت درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10ریکارڈ کیا گیا ہے، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کل سے بارش اور برفباری برسانے والے مغربی سسٹم کی شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔
شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔



